Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی : بین الاقوامی گروہ گرفتار

پشاور : تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔ ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ائی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کی فروخت کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی خصوصی ٹیم نے سی سی پی او پشاور کی زیر نگرانی گلبہار پولیس کے ھمراہ ایک حجرے پر چھاپہ مارا۔

خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران حجرے سے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے اور بنانے کا کام کیا جاتا تھا، پولیس نے گروہ کے8کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ منشیات کی اس منی فیکٹری سے 7 کروڑ روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی جسے ملزمان بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی اس کارروائی میں آئس کے بین الاقوامی ڈیلر سمیت 8 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی جانب سے آواز اٹھانے پر منشیات کے خاتمہ کی جدوجہد میں اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور محکمہ سوشل ویلفیئر فعال ہوگئے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق وطنِ عزیز میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ صرف ہیروئن استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے جب کہ 15 فیصد افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔ اس تعداد میں کم عمر بچوں سے لے کر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.