Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تربت کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتہ

تربت کے علاقے مرگاپ کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے میڈیا کو بتایا کہ تربت کے علاقے مرگاپ کی ندی سے ایک کار گزر  رہی تھی کہ اچانک سیلابی ریلا آنے سے سیلابی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد لاپتا ہو گئے۔

ڈی سی کیچ نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے افراد میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر  تین افراد کی تلاش کی جاری ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کی ہنہ اوڑک ندی میں سیلابی ریلے میں کار بہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تاہم کار بہہ جانے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.