Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ غازی خان:بس،ٹرک میں تصادم،31افراد جاں بحق

ڈیرہ ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 31 مسافر جاں بحق جبکہ 41 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکورٹ ڈی جی خان آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو ایمرجنسی ڈاکٹر نئیرعالم کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر جھوک یار شاہ کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں سیال کوٹ سے پنجاب کے ضلع راجن پور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 10زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جارہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں جانوں کا ضیاع بڑا سانحہ میرے لیے باعثِ صدمہ ہے، حادثے میں پیاروں کو کھونے والوں کےغم میں برابر کا شریک ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.