Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے 4 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے شہر مالاکنڈ سمیت سوات، لوئردیر، اپر دیر اور دیگرشہروں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے تحت انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لوئردیرمیں بارشوں کی وجہ سے دریائے پنجکوڑہ اورندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی خال بازار کی کئی دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ سیلابی ریلے میں گاڑی بھی بہہ گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے پنجکوڑہ کے قریب رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں چار افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.