Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔شہید کنسٹبل منیرخان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

واجد ہوتی سے۔
مردان۔شہید کنسٹبل منیرخان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
ڈی آئی جی یاسین فاروق،ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف،ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ خان، سرکل ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران واہکاروں نے شہید کانسٹبل منیرخان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔*

تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 مئی کو تھانہ کاٹلنگ کی حدود بابوزئی میں دہشت گرد گروہ سے سامنا ہونے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ہیڈ کنسٹبل اسرار نے جام شہادت جبکہ دو پولیس اہلکار منیر اور منصور شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں آج سپیلنوڈھیری لوندخوڑسے تعلق رکھنے والےکانسٹبل منیر خان آغاخان ھسپتال کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔
شہید کنسٹبل منیرخان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی یاسین فاروق، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف،ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ خان، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید کے جسد خاکی پر گلدستے رکھ کر سلامی پیش کی گئی اور شہید کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی جسکے بعد شہید کو اپنے آبائی گاؤں سپیلنو ڈھیری علاقہ لوند خوڑ روانہ کیا گیا۔ شہید کانسٹیبل منیرخان کی نماز جنازہ اپنے آبائی گاؤں میں بھی ادا کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.