Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم کیے نا کروں گی، مریم نواز

’پی ٹی آئی نے آزادکشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کاسہارا لیا‘ بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کیے اور نا کروں گی۔ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

آزاد کشمیر کے پارٹی ورکرز اور ووٹرز کو شاباش دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، نا ہی  نتائج تسلیم کیے ہیں اور نا کروں گی۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے، جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہو گئیں، اب ن لیگ شکست قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے  آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا  کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.