Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی-تحریک طالبان پاکستان کے 02 اہم دہشت گرفتار

دہشت گرد وں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونحوا
پریس ریلیز .26.07.2021

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی – تحریک طالبان پاکستان کے 02 اہم دہشت گرفتار

دہشت گرد وں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

دھشتگرد نہاد علی 14 جبکہ فرہاد علی 04 دھشتگردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے

صوبائی حکومت نے دھشتگرد نہاد علی کے سر کی قیمت ستر لاکھ (7000000)جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت چالیس لاکھ (4000000) روپے مقرر کی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کےمقدمات جبکہ فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 04 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
امروز بمقام اسڑ خوڑ علاقہ تھانہ چورہ مردان سے گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ڈھائی کلو بارودی مواد بمعہ پرائما کارڈ ،سفیٹی فیوز ،ڈیٹو نیٹر ،02 عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 07 عدد کارتوس اور 6 عدد موبائل فونز مختلف قسم برآمد کرکےجن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ، مذکورین بالا دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان محسن قادر گروپ سے ہیں۔
مجرم اشتہاری نہاد علی عرف یاسر کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 7 ملین مقرر کی ہے جبکہ مجرم اشتہاری فرہاد عرف عبدالرحمن کی بھی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 4 ملین مقرر کی ہے ۔ ملزمان کی انٹاروگیشن جاری ہے جن مزید اہم انکشافات متوقع ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.