Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امسال بھی یوم شہداءپولیس کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔محکمہ پولیس

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا پولیس
پشاور 29 جولائی 2021 ٹیلی فون نمبر۔091-9213688
امسال بھی یوم شہداءپولیس کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔محکمہ پولیس
(پریس ریلیز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے 4اگست کو یوم شہدا پولیس کے طور پر منانے کے لیے تمام پروگراموں کی ختمی منظوری دے دی ہے۔
یوم شہداءپولیس کی تقریبات کے مختلف انتظامی اُمور کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں زیرصدارت آئی جی پی معظم جاہ انصاری منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ رینک کے سینئر پولیس حکام نے شرکت کی۔ تقریبات کا انعقاد 30جولائی کو کورونا وباءکی SOPs کے تحت ہر ضلع کی سطح پر ہوگا۔تقریبات کا انعقاد ضلع کی سطح پر کریگا جن میں شہداءکے ورثاءکو مدعو کیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر شہدا کیمپ لگائے جائیں گے۔ جہاں شہدا کی تصاویر سمیت ان کی سوانحی خاکے آویزان کئے جائیں گے۔شہدا کے بارے میں دستیاب ڈاکومینٹری/ویڈیو/فلم /ترانے وغیرہ کا بھی کیمپ میں اہتمام کیا جائے گا۔ شہر کے اہم مقامات پر بل بورڈز اور بینرزآویزاں کئے جائیں گے جن پر شہدا کے نام اور تصاویر درج ہوں گی۔تقریری مقابلے ٹرنینگ سکولوں اور پولیس کالج ہنگو میں منعقد کئے جائیں گے۔ ہر ضلع کی پولیس لائن میں بلڈ ڈونرز کیمپ لگائے جائیں گے جس میں سنیئر افسران سمیت ہر رینک کے افسران خون کا عطیہ دیں گے۔ اضلاع کی سطح پر مقامی ادبی اور سماجی تنظیموں اور ادبی ٹولنہ کے ساتھ مشاعروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ امن واک نکالے جائیں گے۔صوبہ بھر میں یادگار شہداءپر رات کو شمع جلانے کے علاوہ دن کو پھولوں کے ہارچڑھائے جائیں گے۔4اگست کوتمام تربیتی اداروں اور پولیس لائنز میں دن کا آغاز صبح سویرے قرآن خوانی سے کیا جائے گا۔4اگست کی صبح شہدائے پولیس کی قبروں پر سلامی اور پھول چڑھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ مقامی علمائے کرام یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے جمعے کے خطبوں میں اسلام کے فلسفہ شہادت اور پولیس کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ 4اگست کی صبح ہر ضلع کے پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی یاد میں سپیشل پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تمام افسران شرکت کریں گے جبکہ آر پی او/ڈی پی او خود پریڈ کا ملاحظہ کریں گے۔ 4اگست کی شام نماز مغرب کے فوراً بعد ہر ضلع میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب پشاور پولیس لائن میں ہو گی۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور شہدا کی فیملی کو گلدستے اور تحائف پیش کئے جائیں گے۔اس دن کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ قومی اور مقامی اخبارات 4اگست کو خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ اور ریڈیو پاکستان ایف ایم چینلز اور الیکٹرانک میڈیا کے چینلز خصوصی ٹاک شوز کا اہتمام کریں گے۔ یوم شہدائے پولیس کی تقریبات کے حوالے سے روزانہ کی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ ہر روز سنٹرل پولیس آفس میں بجھوائی جائے گی۔ جسے خیبر پختونخوا کے ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.