Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید

پشاور کے کارخانو مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم افراد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

تاہم سی سی پی او پشاور عباس احسن نے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے وضاحت دی کہ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب موبائل پر حملہ کیا تو اس میں 4 افراد سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘دھماکے کی نوعیت کا ندازہ فی الحال نہیں لگایا جاسکا ہے اس لیے ‘فی الوقت یہ کہنا مشکل ہوگا کہ یہ دستی بم حملہ تھا یا دھماکے کے لیے کوئی اور ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔ سی سی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت پولیس ٹیم انچارج ابن امین کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک نامعلوم راہگیر بھی زخمی ہوا تھا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی لاش کو بھی میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.