Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: ذخیرہ اندوزوں کیلئے گودام رجسٹریشن بل تیار

خیبر پختونخوا حکومت نے ذخیرہ اندوزوں پر قابو پانے کے لیے گودام رجسٹریشن بل 2021 کا متن تیار کر لیا۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق صوبے میں تاجروں کے لیے گودام رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے گی اور بغیر رجسٹریشن گودام پر ایک سال قید یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

ذخیرہ اندوزی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر گودام سیل اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز ہے۔ تاجر کے لیے ہر سال گودام رجسٹریشن کی تجدید بھی لازمی قرار دی جائے گی۔

اسکے علاوہ معائنے کے دوران یا اس کے بعد کی چھین بین کے دوران یہ بات واضح ہو جائے کہ اشیاء کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے لیے رکھا گیا ہو تو لائسنسنگ اتھارٹی یا مجاز آفیسر تمام ذخیرہ شدہ اشیاء کو قبضے میں لے گا۔

اگر ذخیرہ اندوزی ہو تو ضبط شدہ اشیاء متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیجے گا جبکہ ناجائز منفاع خوری کی صورت میں معاملہ ڈاءریکٹر صنعت و حرفت کے پاس بھیجے گا تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے متعلق قوانین کے تحت مزید کارروائی کی جا سکے۔

اگر کوئی شخص بغیر لائسنس کے گودام چلا رہا ہو تو لائسنسنگ اتھارٹی یا مجاز آفیسر ایسے شخص کو حکم جاری کرے گا کہ وہ اسطرح کے گودام کو بند کرے۔

جو بھی شخص دقع (ا) کے تحت اس طرح کے کسی بھی حکم کی خلاف ورزی کرے تو اسے ایک سال تک قید یا پانچ لاک روپے تک جرمانہ یا دونوں بھی ہو سکتے ہیں۔ گودام رجسٹریشن بل 2021 اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.