Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کے مختلف علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پشاور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز 13 اگست (آج) کی رات 9 بجے سے ہوگا اور اگلے حکم تک جاری رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن جن علاقوں میں نافذ کیا جائے گا ان کے نام یہ ہیں:۔

  • باڑا گیٹ کا علاقہ جس میں باڑا روڈ اور الفیصل اسٹریٹ شامل ہے
  • چارسدہ روڈ کا علاقہ جس میں کنال روڈ، چارسدہ روڈ اور پَجاگی لنک روڈ شامل ہے
  • محل تیرائی کا علاقہ جس میں دلازک روڈ اور رنگ روڈ شامل ہے
  • سڑک نمبر ایک، درمنگی گارڈن، وارسک ورڈ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.