Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملاعبدالغنی برادر 20 سال بعد آج افغانستان پہنچیں گے

طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادرکے  آج افغانستان پہنچنےکا امکان ہے۔ ملا عبدالغنی برادر 20سال بعد افغانستان پہنچیں گے اور انہیں افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپےجانےکاامکان ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے قطرسیاسی دفتر کی قیادت دوحا سے ہنگامی طور پر قندھار روانہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قندھار میں قطر طالبان رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور  شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں اقتدار کی خلا کے باعث ملا برادر کو فوری طور اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

طالبان ذرائع بتاتے ہیں کہ فوری طور پر افغانستان کے حکومتی معاملات قندھار سے چلانے کا امکان ہے جبکہ طالبان کے اہم رہنماؤں کو کابل اور دیگر صوبوں سے قندھار پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے وفد کا پہلے کابل ائیرپورٹ اترنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن کابل ائیرپورٹ پرامریکی فوج کی موجودگی پروفد کو قندھار اترنے کا کہا گیا۔

عبدالغنی برادر، ملا برادر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان کا تعلق پوپلزئی قبیلے سےہے جبکہ حامد کرزئی کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.