Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جلال آباد: افغان قومی پرچم کے حامی تین مظاہرین طالبان کی فائرنگ سے ہلاک

طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع، انس حقانی کی کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

افغانستان کے شہر جلال آباد سے خبر سامنے آئی ہے کہ افغانستان کا پرچم لگانے پر مصر مجمعے پر طالبان جنگجوؤں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو عینی شاہدین اور ایک سابق پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی لوگ شہر کے ایک چوراہے پر قومی پرچم لگانا چاہ رہے تھے۔

افغانستان میں موجودہ قومی پرچم کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں احتجاج کرنے والے افراد موجودہ پرچم کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کابل میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، افغان طالبان وفد کی سابق افغان صدر حامد کرزئی اور  اشرف غنی کے دور میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ رکھنے والے عبداللہ عبداللہ سے پہلی بار باضابطہ ملاقات ہوئی ہے۔

عبداللہ عبداللہ دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ بھی تھے۔ انس حقانی نے عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے بیک وقت ملاقات کی۔  طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان سینیٹ کے سابق چیئرمین فضل ہادی اور دیگر حکام بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران  افغان سیاسی قیادت کو فول پروف سکیورٹی دی گئی ۔ علاوہ ازیں طالبان رہنما انس حقانی کی سربراہ حزبِ اسلامی گل بدین حکمت یار سے بھی ملاقات  ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.