Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان کرکٹ بورڈ کا نظام طالبان نے سنبھال لیا

کابل: امارات اسلامی کے طالبان افغانستان کرکٹ بورڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر  افغان سے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نوروز منگل بھی شریک تھے۔ طالبان کے وفد میں جنرل مبین اور قاری سعید شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے اور کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہت سے سابق افغان کرکٹرز افغان کرکٹ بورڈ کی چئیرمین شپ کے امیدوار ہیں۔ اہم بات یہ ہے  کہ افغان کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی پر  طالبان کے علاوہ افغانستان آرمی اور دیگر سیکورٹی ادارے بھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.