Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں جمہوری نہیں اسلامی قوانین پر مبنی حکومت ہوگی: سینئر طالبان رہنما

سینئرطالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نےکہا ہےکہ افغانستان میں طرز حکومت اسلامی اور‬شرعی قوانین پرمبنی ہوگا۔برطانوی خبررساں ادارےکو دیے گئے انٹرویو میں وحید اللہ ہاشمی نے واضح کیاکہ افغانستان میں جمہوری نظام حکومت نہیں ہوگا، حکومت سازی کے لیےطالبان قیادت افغانستان اور قطر میں کام کررہی ہے۔  طالبان رہنما نے بتایاکہ افغان حکومت کی کمان تحریک کے رہنما ہیبت اللہ اخون زادہ کے ہاتھوں میں ہی رہنے کا امکان ہے۔

وحید اللہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پچھلی فوج ختم ہوچکی لیکن سابق فوجیوں کو واپس پرانے عہدوں پر رکھا جاسکتا ہے کیونکہ زیادہ ترسابق فوجیوں نےترکی، جرمنی اور انگلینڈ میں اعلیٰ تربیت حاصل کررکھی ہے۔

کابل پر طالبان کا کنٹرول

خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔

طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.