Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یار حسین صوابی تمباکو خریداری سینٹر پر غیر ضروری رش کم ھوگیا ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ۔پی ٹی بی۔

تمباکو زمینداروں کے تمباکو کو ترجیحوں بنیادوں پر خریدا جائے گا* *چئیرمین پاکستان تمباکو بورڈ *
یار حسین صوابی تمباکو خریداری سینٹر پر غیر ضروری رش کم ھوگیا ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ۔پی ٹی بی۔
مردان (واجد ہوتی) پاکستان تمباکو کمپنی PTC یار حسین پر تمباکو فروِخت کرنے والے زمینداروں کا بہت زیادہ ہجوم جمع ہونے کی شکایت ملنے پر سیکرٹری پی ٹی بی ڈاکٹر قیضار احمد اور ڈپٹی سیکرٹری مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبدالصمد نے متعلقہ ڈپو کا دورہ کیا ، کاشتکاروں کے مسائل سنے نیز PTC کا نقطہ نظر بھی جانا۔ کمپنیوں کو ھدایت کی گئی کہ اپنی باری پر انے والوں سے تمباکو خریدا جائے اور زمینداروں سے بھی درخواست کی کہ صرف اپنی باری پر تمباکو کو فروخت کے لئے لائیں ۔
مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر نے اے ڈی او ADO یارحیسن کے ہمراہ ڈی سی صوابی سے ملاقات کی اور لاء اینڈ اڈر کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس تعنیاتی کی درخواست کی ۔ ڈی سی صوابی نے رش والے ہرچیز سینٹرز پر پولیس تعنیات کردی PTB اور PTC کے مشترکہ تعاون سے تمباکو ڈپو کے باہر موجود تمام کاشتکاروں سے تمباکو خرید لیا گیا اور تمباکو بورڈ نے نے تمباکو زمینداروں کو واضع پیغام دے دیا گیا کہ چئیرمین پاکستان تمباکو بورڈ منیر اعظم کی ھدایت کے مطابق تمام تمباکو کمپنیاں تمباکو کاشتکاروں سے تمام تمباکو خریدیں گی لہذا کاشتکار اپنی باری کا انتظار کرے تاکہ غیر ضروری ہجوم جمع نہ ھو اور تمباکو کی فروخت میں آسانی ھو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.