Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سرکاری آراضی پر قابضین کے ساتھ کسی قسم کی گنجائش نہیں کی جائیگی۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

پریس ریلیز: ضلعی انتظامیہ مردان

سرکاری آراضی پر قابضین کے ساتھ کسی قسم کی گنجائش نہیں کی جائیگی۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کو محکمہ اوقاف کی تقریباً 36 کنال سرکاری آراضی پر قبضہ مافیا کے راج کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ، محکمہ اوقاف و ریونیو سٹاف کو فوری طور پر کاروائی کی ہدایات۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم شاہ ، منیجر اوقاف سمیت ریونیو سٹاف کے ہمراہ غلہ ڈھیر اور کنڈر کا دورہ کیا اور سرکاری آراضی پر تجاوزات کے حوالے سے ریونیو ریکارڈ وغیرہ چیک کیا۔

6 کنال غلہ ڈھیر اور 30 کنال کنڈر میں سرکاری آراضی پر تجاوزات تابت ہونے پر 36 کنال محکمہ اوقاف کی سرکاری آراضی قابضین سے واگزار کروا دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ سرکاری آراضی پر قابضین خود تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.