Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پروفیسر ڈاکٹر ھدایت اللہ خلیل ، ریٹائرڈ ریسرچ آفیسر، پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی، کا رسم قل کل ادا کی گئی

پروفیسر ڈاکٹر ھدایت اللہ خلیل ، ریٹائرڈ ریسرچ آفیسر، پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی، کا رسم قل کل ادا کی گئی جب کہ دو دن پہلے اس کا جنازہ محلہ اکازئی گاؤں تھکال بالا، بمقام جنازگاہ ملک اورنگ ادیرہ میں ادا کر دی گئی تھی۔۔دعائے مغفرت ملک لیاقت علی کا حجرہ محلہ اکازئ تھکال بالا ھے۔۔۔۔مرحوم نیشنل بینک آفیسر نعیم اللہ خلیل اور حامد اللہ خلیل(پراپرٹی ڈیلر) کے چچا تھے۔۔۔
مرحوم پروفیسر ڈاکٹر ھدایت اللہ کئ کتابوں کے اور 36 ریسرچ مقالوں کےمصنف تھے، اور پشتو ادب کے مشھور لکھاریوں و محققین میں ان کا نام نمایا تھا۔پشتو میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے کچھ عرصہ بعد ایریا سٹڈی سنٹر یونیورسٹی آف پشاور سے 1987 میں PHD. مکمل کی۔ مرحوم اسلامی تاریخ ،پشتو گرائمر (املا) ، عربی گرائمر میں لٹریچر Literature اور Folklore فولک لور پر ایک اتھارٹی Authority کی حیثیت رکھتے تھے۔انھوں نے بین الااقوامی اور ملکی سطح پر پشتو ادب کی بھترین نمائندگی کی جبکہ ترکی،روس ایران افغانستان اور کئی ممالک کے ادبی سیمینارز میں شرکت کی۔ انھوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں پشتو اکیڈمی کے بھی دورے کئے تھے ۔۔ان کی پیدائش تھکال بالا پشاور میں 1954 میں ھوئ۔انکے والد محترم شیخ محمد،ایک صوفی منش اور روحانی شخصیت تھے۔۔ڈاکٹر ھدایت اللہ تھکال بالا کے
” خلیل عوامی اتحاد” فلاحی تنظیم میں 1991 سے سینئیر ممبر تھے اور بعد میں چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالا۔۔مرحوم نے دور حیات میں اپنے فلاحی تنظیم خلیل عوامی اتحاد، کیساتھ شانہ بشانہ سینکڑوں فلاحی رفاحی کام کئے اور سینکڑوں راضی نامے کرکے خاندانوں کی دعائیں حاصل کی تھیں۔ڈاکٹر صاحب انتھائی دیندار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند شخصیت تھے۔اور نرم مزاجی اور مھمان نوازی ان کا خاصہ تھا۔۔ڈاکٹر صاحب کا شاعرانہ تخلص (نعیم) تھا،وہ کئی اشاعت شدہ اور غیر اشاعت شدہ مقالوں اور ریسرچ پیپرز کے خالق تھے۔وہ کئی گورنمنٹ ڈگری کالجز میں سینئیر لیکچرر رہ چکے تھے۔
آپ پشتو اکیڈمی سے 2017 کو Grade -20 میں ریٹائرڈ ںوئے، ریٹائرمنٹ سے کچھ عرصہ بعد فالج کی بیماری لگی،اور 4/ 5 سال علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔۔ڈاکٹر ھدایت اللہ نعیم نےسوگواران میں ایک بیٹا یحییٰ خلیل اور 5 بیٹیاں چھوڑی ھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.