Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان پولیس کا جرائم کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔

مورخہ: یکم ستمبر 2021
خیبرپختونخواپولیس ضلع مردان،آئی پی آر

مردان پولیس کا جرائم کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔
کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 12 مجرمان اشتہاری اور 05سہولت کاروں سمیت 63 مشتبہ افراد گرفتار۔
اسلحہ بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس نے جرائم کی روک تھام اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ صدر، شہباز گڑھی، ساڑو شاہ، کاٹلنگ، تخت بھائی، پار ہوتی، رستم اور تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 12مجرمان اشتہاری اور 05سہولت کاروں سمیت 63 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔گرفتار عناصر کے قبضے سے 01 کالاکوف،01رائفل، 12 پستول اور111 عدد کارتوس بھی برآمد کیاگیا۔
ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے مشترکہ طور پر 63 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.