Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم (NET) کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری۔

خیبرپختونخواپولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ: 01 ستمبر 2021

مردان۔ نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم (NET) کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری۔
65 منشیات فروش گرفتار،
60 مقدمات درج۔
63 کلوگرام سے زائد چرس، 491 گرام آئس اور 1757 گرام ہیروئن بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں منشیات فروش عناصر کے خلاف تشکیل کردہ نیٹ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران 65 مشہور منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے63 کلو گرام سے زائد چرس، 491 گرام آئس اور 1757 گرام ہیروئن برآمد ہوکر منشیات فروشوں کے خلاف 60 مقدمات درج کئے گئے۔
اس حوالے سےضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ نے واضح طور پرکہا ہے کہ منشیات نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ وطالبات کے لئے تباہی کا سبب بن ہے۔
عوام الناس منشیات کی روک تھام اور اس گھناونے دھندے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
نوجوانوں کے مستقبل کو داو پر لگانے والے موت کے سوداگر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف مزیدسخت کارروائیاں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.