Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی

افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق طالبان کی اعلان کردہ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ افغانستان کی نئی حکومت کی اعلان کردہ وفاقی کابینہ 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔ طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

طالبان کی جانب سے وزرا اور اداروں کے سربراہان کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔ روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے حالانکہ چند روز قبل روس نے شرکت پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔

انعام اللہ سمنگائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.