Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان(نمائندہ خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں وارً نمبر ایک سے تاجر اتخاد کا آزاد امیدوار حاجی الطاف نے 313 ووٹ لیکر کامیاب

مردان(نمائندہ خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں وارً نمبر ایک سے تاجر اتخاد کا آزاد امیدوار حاجی الطاف نے 313 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے نعیم خان 270 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پی پی پی کے امیدوار خالد جمال نے 90، پی ایم ایل ن کے بشیرزادہ نے 80، اے این پی کے شاکر خان نے 118 کیو ڈبلیو پی کے سید جمال شاہ نے 26 اور آزاد امیدوار شہاب یوسفزئی نے 31 ووٹز حاصل کئے۔ وارڈ نمبر ایک میں ٹوٹل ووٹوں کی مجموعی تعداد 2006 ہیں۔ جن پر سات امیدوار میدان میں تھے جن میں 928 ووٹ پول ہوئے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 2 میں ٹوٹل تین امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل تھے کامیاب ہونیوالے اے این پی کے امیدوار وحید خان نے 122 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمدطارق اور آزاد امیدوار سعید الرحمان نے 68 ,68 حاصل کئے۔ وارڈ نمبر 2 میں کل 258 ووٹ استعمال ہوئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.