Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 18 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔

پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں تین گھر بھی مکمل تباہ ہوگئے اور دو گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  وزیر اعلٰی محمود خان نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ تورغر متاثرین میں امدادی سامان اور اشیائے خوردو نوش تقسیم کی گئی ہیں۔

خیال رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے دو مکانات تودے تلے دب کر تباہ ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں پیش آنے والے حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.