Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا گیا۔

بچے کے اغواء کے الزام میں صوابی سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔

مورخہ:14ستمبر2021
(خیبر پختونخو ا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا گیا۔
بچے کے اغواء کے الزام میں صوابی سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل عدنان اعظم، ایس ایچ او درویش حسن خان اور بچے کے والدین کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ 09ستمبر کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے مقامی تاجر سید افضل کا نومولود بچہ ہسپتال کے نرسری وارڈ سے نا معلوم خاتون لے گئی ہے جس پر شیخ ملتون پولیس نے نا معلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ڈی پی اومردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل عدنان اعظم، ایس ایچ او درویش حسن اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ٹیم نے ہسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کی، فوٹیج میں دو مشکوک خواتین نظر آ رہی تھی جن میں سے ایک نے صوابی کی روایتی چادر اوڑھ رکھی تھی جس پر تفتیش کا رخ ضلع صوابی پر مرکوز کر دیا گیا اور مختلف علاقوں میں تفتیشی ٹیمیں روانہ کر دی گئی اس دوران کالوخان سے ماں بیٹی مسماۃ نیہا اور مسماۃ نکیلم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ مسماۃ نیہا ہسپتال میں کام کر چکی ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بتایا کہ انکی ہمشیرہ کا بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت غمزدہ تھی اس کی خاطر بچے کو ہسپتال سے اغواء کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوٹیج میں خواتین نے جو لباس، چپل، پرس اور چادر پہن رکھی تھی وہ ملزمان کے گھر سے برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت پیش کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.