Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مردان کیمپس کیلئے موضوع آراضی کے انتخاب کیلئے میٹینگ کا انعقاد

پریس ریلیز: ضلعی انتظامیہ مردان
15 ستمبر , 2021

سینئر صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خوراک خیبر پختونخواہ جناب عاطف خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مردان کیمپس کیلئے موضوع آراضی کے انتخاب کیلئے میٹینگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 13 ستمبر 2021 کو سینئر صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خوراک خیبر پختونخواہ جناب عاطف خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے افسران کے ساتھ مردان میں کیمپس کی تعمیر کیلئے موضوع جگہ کے انتخاب کیلے میٹینگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے زیرصدارت کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت مردان کی عوام کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کیلئے تقریبا 20 کنال آراضی فراہم کریگی جسکے لئیے ضلعی انتظامیہ مردان کو صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مردان میں کیمپس کی تعمیر کیلئے موضوع آراضی کی سلیکشن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ مردان صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال اوین یونیورسٹی کے حکام کے ساتھ مشترکہ طور پر جگہ کی سلیکشن کر کے صوبائی حکومت کو اگاہ کریگی۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.