Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔منشیات سے پاک اور پرآمن معاشرے کی تشکیل کے لئےتمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے،

مردان۔منشیات سے پاک اور پرآمن معاشرے کی تشکیل کے لئےتمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے،
عوام الناس اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے منشیات اور ہر قسم جرائم میں ملوث افراد کی نشاندھی کریں۔
ذاتی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے معززین و مشران اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
ضلعی پولیس مردان ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل عدنان اعظم اور ڈی ایس پی رورل سرکل اعجاز خان کا مختلف عوامی مقامات پر منشیات اور ذاتی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے دوران علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ تاجبر شاہ اور ایس ایچ او تھانہ جبر بشیر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انھوں نے ذاتی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے علاقہ مشران ومعززین کو پولیس کے ساتھ مل بیٹھ کر علاقہ میں پائیدار آمن کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر علماء کرام اور عمائدین ومشران علاقہ نے مقامی پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مکمل تعاون اورعزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.