Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرآگئی

پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطےمیں سب سےکم ہیں،فواد چوہدری کی منطق

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے  ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد  نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

دوسری جانب ن لیگ دور حکومت میں مہنگائی کا رونا رونے والے فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نہیں نکلے اس لیے جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.