Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سرکاری آراضی کو قابضین سے واگزار کروانے کا عمل تاحال جاری ہیں ۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

پریس ریلیز: 18 ستمبر 2021

سرکاری آراضی کو قابضین سے واگزار کروانے کا عمل تاحال جاری ہیں ۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کو موضع چک مردان میں اکرام شاہ نامی شخص جس سے نیب خیبر پختونخواہ نے 69 کنال 14 مرلہ آراضی کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم مذکورہ آراضی تاحال اکرام شاہ کے قبضے میں تھی جسکو سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کی گئی۔

نیب خیبر پختونخواہ کی پر ڈپٹی کمشنر مردان نے پر تحصیلدار مردان عتیق الرحمٰن کو محکمہ انٹی کرپشن، ریونیو سٹاف و پولیس کے ہمراہ فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر تحصیلدار مردان عتیق الرحمٰن نے محکمہ انٹی کرپشن کے نمائندوں، گرداور سرکل، ریونیو سٹاف و پولیس کے ہمراہ موضع چک مردان کا دورہ کیا اور نیب خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات پر مذکورہ فرد کی آراضی کے حوالے سے ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

سرکاری ریونیو ریکارڈ کے مطابق موضع چک مردان میں اکرام شاہ نامی فرد سے 69 کنال 14 مرلہ سرکاری آراضی کا دخل لیتے ہوئے آراضی کو سرکاری تحویل میں لے لی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے عوام سے میڈیا کے توسط سے اپنے پیغام میں کہا کہ سرکاری آراضی پر قابضین خود تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.