Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ کمشنر مردان ڈویژن سید جبارشاہ کے زیر صدارت ضلعی سطح پر عوامی نمائندوں کے معاملات کو حل کرنے کے لئے کوآرڈینیشن میکانزم کے حوالے سے اجلاس کمشنرآفس مردان میں مُنعقد ہوا۔

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور عبدالسلام آفریدی نے شرکت کی۔

اس موقع ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان سیمت ضلعی سطح پر مُتعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
اجلاس میں عوامی نُمائیندوں کی طرف سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی، کمشنر مردان ڈویژن سید جبار شاہ نے موقع پر ہی اُنکو مُتعلقہ محکمہ کے سربراہ سے مسائل کے بارے معلوم کیا اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
کمشنر مردان ڈویژن سید جبار شاہ نے کہا کہ سرکاری امور میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کیجائیگی، اُنہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام عوامی نمائیندگان اپنی اپنی سفارشات /تخفظات کے رپورٹس کمشنر مردان ڈویژن آفس میں جمع کریں رپورٹس میں جن نقائص اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے گی انہیں فوری طور پر دور کرنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے حکام کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.