Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فضل حمید خان ڈی آئی جی جیل خانہ جات( ڈپٹی انسپکٹر جنرل ) مردان ریجن تعینات

مردان واجد ہوتی سے۔۔۔
فضل حمید خان ڈی آئی جی جیل خانہ جات( ڈپٹی انسپکٹر جنرل ) مردان ریجن تعینات
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے سمری کی منظوری کے بعد فضل حمید خان کو ڈی آئی جی جیلخانہ جات مردان ریجن کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ یا د رہے کہ فضل حمید خان کو سپرنٹنڈنٹ جیل مردان کی عہدہ سے اس وجہ پر ہٹایا گیا تھا کہ اُنکے زیر نگرانی محکمہ جیل کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ جس پر وزیراعلی خیبر پختونخوا نے محکمہ داخلہ سے انکوائری کمیٹی قائم کرکے بھرتیوں میں میرٹ کی خلف ورزی کی تھی اور تحقیقات کا حکم جاری کیا ۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرکے بھرتیوں کو میرٹ کے عین مطابق قرار دیا ۔ وزیراعلی نے تحقیقاتی رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا اور دوبارہ تحقیقات کیلئے دوسری کمیٹی تشکیل دی ۔ جس نے تفصیلی تحقیقات کرکے دوبارہ قرار دے دیا کہ بھرتیاں میرٹ کے عین مطابق ہے ۔ اس دوران فضل حمید خان کی گریڈ ۱۸ سے گریڈ ۱۹ میں ترقی بھی ہوئی ۔ اس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات نے محکمہ داخلہ / چیف سیکرٹری کے ذریعے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے منظوری کیلئے سمری ارسال کی ، وزیراعلی صاحب نے سمری کی منظوری دے کر محکمہ داخلہ نے باقاعدہ طور پر بطور ڈی آئی جی جیل خانہ جات مردان ریجن تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ۔
فضل حمید خان محکمہ جیل خانہ جات کا فخر ہے ، انہوں نے ہمیشہ
دیا نتداری اور خلوص کے ساتھ اپنی سرکاری زمہ داریاں انجام دی ہے ۔ انہوں نے قیدیوں ، جیل ملازمین اور عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر انجام دے رہاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.