Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ‘بی اے پی’ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

حکمراں جماعت کے ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کی حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ‘میں نے آج صدر بی اے پی کا عہدہ چھوڑ دیا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تین سال کے دوران پارٹی کو بہترین انداز میں چلایا’۔

جام کمال خان نے پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی اور سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے درخواست کی کہ جلد از جلد پارٹی کے نئے انتخابات کروائے جائیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ اعلان بی اے پی میں سنگین اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکمراں جماعت کے ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جام کمال 2018 میں عام انتخابات سے قبل وجود میں آنے والی بلوچستان عوامی پارٹی کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.