Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں: ظہور بلیدی

وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے بلوچستان  عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے دعویٰ کیا کہ جام کمال  کے پاس 26 اور ہمارے پاس 40 سے 45 ارکان موجود ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جام کمال اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں، ہمارے اتحادیوں نے جام کمال سے نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی سے اتحاد کیا ہے۔ ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان  کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا جاچکا ہے۔ ترجمان بی اے پی سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفربھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگرکی آفرکی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.