Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری

جام کمال نے تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے پر ظہور بلیدی سے جواب طلب کرلیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد نمبر 115 پر رائے شماری 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہوگی جس کے لیے سیکرٹری اسمبلی نے طریقہ کار بھی جاری کردیا۔

تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل اسپیکر اراکین کی حاضری کے لیے 5 منٹ تک گھنٹی بجانےکی ہدایت دیں گے، گھنٹیاں بند ہونےکے بعد ایوان  کے تمام داخلے دروازے بند کردیے جائیں گے۔

رائے شماری کے مرحلے کی تکمیل تک ہر داخلی دروازے پر اسمبلی اسٹاف تعینات رہےگا، ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونےکے بعد سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے، اسپیکر اسمبلی قرارداد پر رکارڈ شدہ ووٹوں کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب جام کمال نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحیثیت پارٹی صدر تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے پر رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو شو کاز نوٹس دے دیا۔ جام کمال کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں ظہور بلیدی کو تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔  نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔ نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا تو آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.