Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عبدالقدوس بزنجو کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کا امکان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان منتخب ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے اعلان کیا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو اس عہدے کے لیے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر (جمعہ کو) طلب کرلیا۔

65 اراکین پر مشتمل ایوان میں بی اے پی کے 24 رکن صوبائی اسمبلی ہیں جس نے عبدالقدوس بزجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان جبکہ میر جان محمد خان جمالی کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ جبکہ بابر خان موسیٰ خیل کو اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

تاہم سردار یار محمد رند، سینیٹر سعید احمد ہاشمی، بی اے پی کے قائم مقام صدر میر ظہور احمد بلیدی اور عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی قائد ایوان کے عہدے کے لیے بی اے پی امیدوار کی بھرپور حمایت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہے اور 2018 کے انتخابات کے بعد جب بلوچستان میں مخلوط حکومت بنی تھی تو اس نے اس کی حمایت کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی اے پی اور پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی اتحادی ہیں اور بی اے پی وفاقی سطح پر مشترکہ حکومت میں شراکت دار بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.