Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، پشاور سب زیادہ متاثر

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 247 متاثر ہوگئے جبکہ ضلع پشاور تاحال ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے رواں ماہ کے وسط میں ڈینگی کے واقعات میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق مچھروں کی افزائش اور بقا کے لیے مثالی درجہ حرارت 35-19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ 15 نومبر کے بعد گرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پشاور میں 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس لیے ڈینگی کے واقعات رواں ماہ کے وسط تک زیادہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے میں ڈینگی سے متعلق صورتحال قابو میں ہے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ہیلتھ سروسز) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی اضلاع پشاور، صوابی، ہری پور، نوشہرہ اور مانسہرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد بالترتیب 194، 19، 8،5 ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ماہ قبل اس کے پھیلنے کے بعد سے صوبے میں 8 ہزار 90 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 46.88 فیصد کیسز یعنی 3 ہزار 793 پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ 6 ہزار 861 مریض (84.80 فیصد) بخار سے صحت یاب ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 238 رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 220 ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں رواں سال ڈینگی سے اموات کی شرح بہت کم رہی، 9 افراد انفیکشن سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

حکام نے بتایا کہ صوبے بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن انفیکشن سے زیادہ متاثرہ علاقے کے رہائشی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں مصروف حکام کے ساتھ بہت زیادہ تعاون نہیں کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں پشاور انتظامیہ کے حکام نے محکمہ صحت اور زراعت، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور اور میونسپل حکام کے ساتھ مل کر 12 دیہات کا دورہ کیا جہاں 70 فیصد کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.