Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں فوتی کوٹے کے تحت 236ملازمتوں کی منظوری دے دی

اب تک اسی کوٹے میں منظور شدہ ملازمتوں کی تعداد 7ہزار 013ہو گئی

کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں فوتی کوٹے کے تحت 236ملازمتوں کی منظوری دے دی ہے اب تک اسی کوٹے میں منظور شدہ ملازمتوں کی تعداد 7ہزار 013ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری سید ممتاز شاہ نے بتایا کہ اب تک فوتی کوٹا عملدرآمد پر 7013 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔
دورانِ اجلاس چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے مختلف محکموں میں 236 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت 19،ریونیو 11،بلدیات 31، اسکول ایجوکیشن 74ورکس سروسز میں 4 محکمہ ایکسائز میں 2سیٹیں شامل ہیں ۔نئی آسامیوں میں محکمہ خوراک 1، کالج ایجوکیشن 15، قانون 2، آبپاشی میں 45، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 3، کو آپریٹو 2، محکمہ محنت 2، سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں9اور محکمہ زراعت میں12ملازمتیں منظور ہوئیں۔
سید ممتاز شاہ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے اور کمیٹی کے گزشتہ منظور شدہ کیسز کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کردی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری محکمہ قانون کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوکری کے دوران انتقال کرنے والے ملازمین کے کم عمر بچوں کی نوکری کے لیے پیچیدگی کو قانونی طریقے سے آسان بنایا جائے۔فوتی ملازمین کے کم عمر بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر ان کی درخواستوں اور دیگر اہلیت کے مطابق نوکریاں دی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.