Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب مکمل صحتیاب ہوگئے

دونوں آج شام آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کے میدان میں اتریں گے

دبئی(نیوزڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔دونوں آج شام آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے گزشتہ روز بری خبر سامنے آئی تھی کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل رانڈر شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل رانڈر شعیب ملک کا بخار اترگیا ہے جس کے بعد دونوں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل محمد رضوان اور شعیب ملک کا جائزہ لے گا اور میچ سے پہلے دونوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.