Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات ،پشاور کی میئرشپ کے لیے 32امیدوار میدان میں آگئے

میئر پشاور کیلئے پی ٹی آئی سے 9امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ذرائع الیکشن کمیشن

پشاور(فیاض خان) خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پشاور کی میئرشپ کے لیے 32امیدوار میدان میں آگئے ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق میئرشپ کیلئے پی ٹی آئی سے 9امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ سابق ایم این اے حامدالحق سمیت سابق نائب ناظم اور ٹاؤن ناظم بھی امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی سے سابق صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی بھی امید وارکے طور پر سامنے آئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق میئر پشاور کیلئے جماعت اسلامی سے بحراللہ ،جے یو آئی سے زبیر نے کاغذات جمع کروائے ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے والے عہدیداروں کی فہرست 15 نومبر تک جمع کرائیں،سیاسی پارٹی کا کوئی غیر مجاز شخص یا عہدیدار کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کر سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.