Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کا تربت ایئرپورٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم، گوادر اور تربت میں نرسنگ کالجز تعمیرکرنے کی ہدایت

عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی ترقیاتی پیکج پر پیش رفت اجلاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ گوادر اور تربت میں دو نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے 665ارب روپے کے200ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ماہ ایپکس کمیٹی اور ہر پندرہ دن میں ایگزیکیوشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ گوادر اور تربت میں دو نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.