Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، اے ایس آئی قتل

اے ایس آئی امجد خان شبقدر میں اپنے گھر سے ڈیوٹی پر پشاور جارہا تھا

پشاور(سراج عارف)پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی امجد خان شبقدر میں اپنے گھر سے ڈیوٹی پر پشاور جارہا تھا۔ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد خان شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی اے ایس آئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی امجد خان تھانہ بڈھ بیر میں تعینات تھے ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس نے علاقے کی گھیرا بندی کردی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ، ملزمان کی جلد گرفتاری کا امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.