Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا، جس کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پُرعزم  ہیں، بلوچستان کی ترقی اور امن و استحکام کا سفر رکنے نہیں دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.