Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منڈی بہاؤالدین میں پانچ مسلح ملزمان کی فائرنگ، جوان سالہ لڑکی جاں بحق

لواحقین کا نعش ایمبولینس میں رکھ کر پولیس کے عدم تعاون پر شدید احتجاج

منڈی بہاؤالدین(شیخ محمود) منڈی بہاؤالدین میں پانچ مسلح ملزمان نے گھر پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جوان سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد لواحقین نے لاش ایمبولنس میں رکھ کر ست سرا چوک پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ واقعہ مقدمہ بازی کی رنجش پر پیش آیا ۔

منڈی بہاؤالدین میں تھانہ سول لائن کے علاقہ دتوچوہڑ میں5مسلح افراد نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر 19سالہ صبا جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کو چند ماہ قبل ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کی پیروی مقتولہ کا چچا کر رہا تھا۔ مسلح ملزمان نے مقتولہ کے چچا کے گھر پر فائرنگ کی۔ لواحقین نے واقعہ کے خلاف لاش ست سرا چوک پر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے پیش آیا۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.