Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورمیں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید ہوگئے

پولیس نے گزشتہ رات حیات آباد میں اشتہاریوں کی موجودگی پر آپریشن کیا

پشاور(نمائند) پشاورمیں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔پشاورکے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پرگزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفرشہید ہوگئے۔دومشتبہ ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فراراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔حیات آباد مقابلے میں شہید2پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.