Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تمپ میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، دوران جھڑپ 2اہلکار شہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور فوری جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دوران جھڑپ 2اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دستیاب ہتھیاروں سے فوری جواب دیا گیا۔ جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.