Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تمام واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کے احکامات جاری

پیشہ ورانہ اورفیملی واٹس گروپس پابندی سے مستثنیٰ قرار، آئی جی کا حکم نامہ

پشاور(فیاض خان) آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تمام واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ حکم نامے میں فوری طور پولیس افسران اور اہلکار وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں ۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے حکم نامے کے مطابق احکامات کی عدم تعمیل پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آئی جی کے پی پولیس نے پولیس افسران کو ماتحت اہلکاروں سے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے ۔ حکم نامے کے مطابق پیشہ ورانہ اورفیملی واٹس گروپس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں ۔
احکامات جاری ہونے بعدصوبائی دارالحکومت میں پولیس افسران اور پی آر آوز واٹس گروپس چھوڑ گئے ۔ پولیس افسران اور اہلکاروں پر واٹس گروپس پابندی کے وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.