Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ 13روز سے شیر کی طبیعت خراب تھی

کراچی زو میں تقریبا 5ماہ کے دوران انتقال کرنے والا یہ دوسرا شیر ہے

کراچی(نعمت زادہ) کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ 13روز سے شیر کی طبیعت خراب تھی۔ کراچی زو میں تقریبا 5ماہ کے دوران انتقال کرنے والا یہ دوسرا شیر ہے۔
ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں سفیر شیر ہلاک ہوگیا ہے ۔ شیرگزشتہ 13روز سے بیمار تھا اور اس کا علاج جاری تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ شیر کو پھیپھڑوں کا مرض لاحق تھا۔ اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔
علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا سفید شیر 2012 میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے سفید شیر کے انتقال کی رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ 8جون 2021 کو بھی کراچی کے چڑیا گھر میں ایک 18سالہ شیر ہلاک ہوگیا تھا۔ حکام کے مطابق ایشیائی نسل کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کرچکا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.