Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی،57 کلو سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف نے 34.8 کلو گرام چرس، 22.8 کلو گرام افیون برآمد کرلی

اسلام آباد(زین ہاشمی ) اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی ہے ۔ پشاور موٹر وے انٹر چینج پر گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 34.8کلو گرام چرس اور 22.8کلوگرام افیون شامل ہے۔

اے این ایف ن

اے این ایف نے کارروائی کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اے این ایف نے کارروائی کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ے مجموعی طو رپر 57.6کلو گرام منشیات برآمد کی ہے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد ہونیوالی منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسلام آباد میں سمگل کی جارہی تھی ۔ کارروائی کے دوران ایک خاتوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ ساکن صوابی ، گلزار خان ساکن اٹک اور شمائلہ بی بی شامل ہیں ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق منشیات ملزمان اور ضبط شدہ گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.