Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چٹاگانگ ٹیسٹ،پہلے دن کا کھیل ختم، بنگلادیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے۔

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔ بنگلادیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنالیے ہیں۔
میچ شروع ہوا تو بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اننگز کا آغاز شادمان اسلام اور سیف حسن نے کیا ۔ دونوں اوپنرز 14،14رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے دونوں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے۔
49رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا ۔ اسکور آگے بڑھاتے ہوئے 200رنز کی شراکت بناڈالی۔
دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا۔ لٹن داس نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 113رنز بنائے ۔ مشفیق الرحیم نے 82رنز بنائے تاہم 5اوورز قبل خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے، کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو گرین کیپ دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.