Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کے جج کا ڈی سی طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو تین تین ماہ کی سزا، ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

شہری کی درخواست پر بارہا طلبی کے باوجود ڈی سی اور اے سی پیش نہ ہوئے اور احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا

منڈی بہاؤالدین(شیخ محمودناصر) کنزیومر کورٹ کے جج راو عبدالجبار نے ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو تین تین ماہ کی سزا سنا دی۔

پولیس نے احاطہ عدالت سے دونوں افیسرز کو گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین راؤعبدالجبار کی عدالت میںشہری محمد عاصم حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ واپڈا کالونی سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ جو میرے نام تھی۔

جس پر ضلعی انتظامیہ نے میری الاٹمنٹ پر ایک اور سرکاری ٹیچر حسن علی کی الاٹمنٹ کر دی ۔ محمد عاصم سے زبردستی سرکاری مکان خالی کروا لیا گیا جو کہ غیر آئینی اور قانونی ہے ۔
شہری نے عدالت میں کہا کہ اسے اور اس کے گھر والوں کو چاردیواری کا تحفظ دیا جائے۔جس پر متعدد بار ڈی سی اور اے سی کو نوٹس بھیجوائے گئے ۔ مگر عدالت کے حکم کی تکمیل نہ کی گئی ۔اپنی جگہ پر کلرک رانا محبوب کو عدالت بھیجوا دیا ۔

عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے ڈی سی توہین عدالت کے مرتکب پائے ۔ ڈی سی نے عدالت کے اختیارات کو بھی چیلنج کیا ۔
بعد ازاں ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق بسرا نے جج راو عبدالجبار کو ٹیلی فون کیا ۔

ڈی سی نے کہا کہ کہا”طارق بولداں پیا ہاں۔ایہہ کی معاملہ ہے”۔ جج سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں ڈی سی نے کہا کہ کلرک کو چھوڑ دیں اور جانے دیں ۔
جس پر عدالت نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے آج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ۔ ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اے سی امتیاز بیگ آج عدالت میں پیش ہوئے ۔ دونوں انتظامی افسران عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔
عدالت نے دونوں افسران کے ہتک آمیز رویہ پر تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیجوانے کا حکم جاری کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے افسران کو گرفتار کر کے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.