Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ نے فریب آمیز بیان پہلی بار نہیں دیا، دفتر خارجہ

پاکستان بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے، عاصم افتخار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ نے فریب آمیز بیان پہلی بار نہیں دیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔
بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی بار ہندو توا نظریے سے علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات اجاگر کر چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دنیا بھر میں موجود اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو غصب کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اشتعال انگیز۔ اور غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.